ذرائع نے بتایا کہ 'فوج کے 160 ٹیریٹوریل آرمی اور ایس او جی کرالہ پورہ نے اطلاعات کی بنیاد پر عسکریت پسند کے ایک ساتھی عبدالاحد لون کو گرفتار کیا'۔
عبدالاحد لون کے قبضے سے 10 دستی بم اور 182 اے کے 47 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'مذکورہ شخص اس سے قبل البدر سے وابستہ تھا۔ پولیس نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'مزید تفتیش جاری ہے'۔