کپوارہ: جموں و کشمیر کے کپوارہ کانگریس کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے ورکران پر زور دیا کہ وہ آنے والے انتخابات کےلئے زور شور سے تیاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں اور میرے سارے ساتھی ہر ضلع میں جاکر ایک ریونیو میٹینگ لے رہے ہیں، اور آنے والے پنچایتی اور دیگر انتخابات ہونے کےلئے تیاری کرا رہے ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت تنگ آچکے ہیں، مہنگائی آسمان پر ہے۔
الیکشن دس سال سے نہیں ہورہے ہیں، بی جے پی نے جو وعدے پارلمنٹ کے اندر کیے تھے کہ سرکاری نورکریاں دی جائیں گی، عوام کو فائدہ مند اسکیمات فراہم کی جائیں گی، وہ سارے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ وقار رسول نے کیا۔
انہوں نےمزید کہاکہ بی جے پی سرکار کی ایک مثال یہاں کی بجلی نظام، سمارٹ میٹرس سے سامنے آرہی ہے، جس سے لوگ کافی پریشان اور بجلی فیس کے اضافے سے تنگ آچکے ہیں۔ کانگریس نے اس میٹر انسٹالمنٹ پر احتجاج بھی کیا۔ یہ بی جے پی کی ایک ناکامی کی مثال ہے۔ دس سال سے الیکشن نہیں ہو رہے ہیں اس ڈبل انجن کی سرکار نے یہاں کے لوگوں کو ہر لحاظ سے پریشان کیا ہے۔
- پاکستان میں مقیم کشمیری عسکریت پسند کی جائیداد اٹیچ
- کپوارہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 24 سالہ لڑکی کی موت
مزید کہاکہ آج کی میٹنگ کا مقصد ہے ہم ہر جگہ جاکر لوگوں کو کانگریس سے جڑنے کے لئے اپیل کریں۔ گاوں دیہات جاکر لوگوں کو کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور کانگریس کا وزیر اعظم بنانے اور کانگریس کو کامیابی سے جیت درج کرانے میں مدد کریں۔ میٹنگ میں موجود کانگریس پارٹی کے نائب صدر محمد انور بٹ، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ کپوارہ نذیر احمد لون، انچارچ ہندوارہ ڈاکٹر غلام نبی لون، ارشاد احمد گنائی کے علاوہ کئی سینئر کارکنان موجود تھے۔