ETV Bharat / state

Man Eater Leopard on Prowl: آدم خور تیندوے کو پکڑنے مطالبہ - تیندوے کے حملہ کے بعد ہندوارہ میں خوف

کپوارہ ضلع کے گولی پورہ، راجوار میں آدم خور تیندوے کے حملہ میں سات سالہ بچہ کی ہلاکت کے بعد خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ Man eater leopard Creates panic in North Kashmir

’آدم خور‘ تی ’آدم خور‘ تیندوے کو پکڑنے مطالبہندوے کو پکڑنے مطالبہ
’آدم خور‘ تیندوے کو پکڑنے مطالبہ
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 6:10 PM IST

کپوارہ: کپوارہ ضلع کے گولی پورہ، راجوار، ہندوارہ علاقے میں ایک ’آدم خور‘ تیندوے نے 7 سالہ معصوم بچے پر اچانک حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا۔ اس واقعے کے بعد جہاں علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے وہیں مقامی باشندوں نے حکام سے فوری طور ’آدم خور‘ تیندوے کو پکڑنے اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Handwara Residents Demand catching of man eater leopard

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ یاسر بشیر ولد بشیر احمد نامی ایک کمسن لڑکے پر حملہ کرکے تیندے نے اسے لہو لہان کر دیا اگرچہ اسے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ مقامی باشنوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی بار جنگلی جانوروں کے حملے میں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ خصوصاً محکمہ وائلڈ لائف سے ’آدم خور‘ تیندوے کو پکڑنے کی اپیل کی۔ Man eater leopard in Handwara

مقامی باشندوں نے بتایا کہ کمسن بچے کی ہلاکت کے بعد علاقے میں غم و خوف کا عالم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف کے مارے بچے اسکول جانے سے بھی کترا رہے ہیں۔ وہیں انہوں نے متاثرین کی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوت ہوئے بچے کا والد جسمانی طور معذور ہے۔ انہوں نے حکام سے متاثرین کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔man animal conflict in kashmir

مزید پڑھیں: Man-eater Leopard Fear Prevails in URI: اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.