ETV Bharat / state

Drug Smuggling Module Busted کپواڑہ میں منشیات فروش ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ پولیس اہلکار سمیت سترہ افراد گرفتار

سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔Drug Smuggling Module Busted In Kupwara

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 3:45 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔۔Drug Smuggling Module Busted In Kupwara

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں سے جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو 17 افراد کو گرفتار کرکے منشیات سمگلنگ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے جن میں پانچ پولیس اہلکار، ایک سیاسی کارکن، ایک ٹھیکیدار اور ایک دکاندار شامل ہیں۔Five policemen Inclunding 17 Arrested In Kupwara

کپواڑہ میں منشیات فروش ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ پولیس اہلکار سمیت سترہ افراد گرفتار

ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ضلع کپواڑہ میں سرگرم منشیات فروشوں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے انتھک محنت کرتے ہوئے کپواڑہ قصبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم کچھ منشیات فروشوں کر گرفتار کیا ہے۔SSP Kupwara Yougal Manhas Press Conference

انہوں نے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک پولٹری شاپ کے مالک محمد وسیم نجار ولد غلام محمد نجار ساکن درزی پورہ کپواڑہ کے رہائشی مکان کی تلاشی لی اور وہاں سے منشیات برآمد کیے ہے، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد وسیم نے منشیات فروشوں کے ایک بڑے گروہ کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا اور اس ضلع کے ساتھ ساتھ ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے اپنے کچھ ساتھیوں کے ناموں کا انکشاف کیا جو اس غیر قانونی تجارت میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ منشات فروش کے انکشاف کے بعد ضلع بھر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مزید 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کی سمگلنگ اور پیڈلنگ ماڈیول کا پردہ فاش ہونے سے ایک بار پھر پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو تباہ کرنا ہے۔

ایس ایس پی کپواڑہ نے کہا کہ اس خاص معاملے میں، شاکر علی خان، پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلر جو اصل میں کیرن سے تعلق رکھتا ہے، وہ اس ماڈیول کا ہینڈلر ہے۔ ایل او سی کے اس طرف شاکر کا بیٹا تہمید خان اہم منشیات سپلائیر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تہمید کے بارے میں اعتراف اور انکشاف کے بعد اس کے گھر سے دو کلو گرام ہیروئن جیسے منشیات کے دو پیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 283/2022 درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔Herione Recovered In Kupwara

مزید پڑھیں: Militant Associates Arrested کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے پانچ معاون اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتار، پولیس

اُنہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً پانچ کلو گرام کی مقدار جس کی قیمت پانچ کروڑ روپے ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران اس ماڈیول کے سربراہ تہمید خان نے پاکستان سے سمگل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس 5 کلوگرام منشیات میں سے فوری کیس میں تقریباً دو کلوگرام برآمد کیا گیا ہے، تقریباً ایک کلوگرام منشیات فروشوں اور عادی افراد کے درمیان فروخت کیا گیا ہے اور تقریبا دو کلوگرام کا سراغ لگانا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.