ETV Bharat / state

کپوارہ: رکھ شہلال میں ڈرینج سسٹم ناکام، پانی گھروں میں داخل - اردو نیوز کپوراہ

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے علاقہ رکھ شہلال ہندوارہ میں پانی کے نکاسی نظام کی ابتر حالت ہونے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ جس کے سبب مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

locals facing problems due to failed drainage system in rakh shehlal kupwara
رکھ شہلال میں ڈرینج سسٹم کی ابتر حالت، پانی گھروں میں داخل
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 7:30 PM IST

رکھ شہلال میں کئی گھروں کے صحنوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقے میں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ حالت یہ ہوگئی ہے کہ مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مکینوں کو عبور مرور میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں درپیش مشکلات کو جلد از جلد حل کریں، جس سے ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے۔

مقامی شخص محمد رمضان پٹواری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک سال قبل محکمہ پی ایم۔ جی ایس وائی نے سڑک کے کنارے ایک ڈرین بنائی تھی جو ناکارہ ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس ڈرین کا پانی کئی مکینوں کے گھر اور مسجد کے صحن میں داخل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں ان مکینوں اور نمازیوں کو مسجد جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:ترال: بادل پھٹنے سے لام نالے میں سیلابی صورتِ حال

ان مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کپوارہ امام دین، اے ڈی سی ہندوارہ اور پی ایم جی ایس وائی کے افسران سے توجہ کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.