ETV Bharat / state

کپوارہ: پانی کی قلت پر ہندوارہ میں احتجاج

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں پالپورہ ماگام سے تعلق رکھنے والی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

کپوارہ: پانی کی قلت پر ہندوارہ میں احتجاج
کپوارہ: پانی کی قلت پر ہندوارہ میں احتجاج
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 12:24 PM IST

ضلع کپوارہ کے پالپورہ، ماگام سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین نے تحصیل صدر مقام ہندوارہ میں محکمۂ جل شکتی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کررہی خواتین نے محکمہ جل شکتی کے افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

sdf

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پالپورہ کے لوگ عرصۂ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جس کے سبب انہیں مقامی نالوں کا گندہ پانی استعمال میں لانا پڑتا ہے۔

احتجاج کررہی خواتین نے بتایا کہ بارہا اس ضمن میں انہوں نے محکمۂ جل شکتی سے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے شکایات کیں تاہم ان کے مطابق محکمۂ جل شکتی کے افسران نے صرف یقین دہانیاں کرائیں، جب کہ اس ضمن میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370کی منسوخی پر جموں کی خواتین کے تاثرات

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی شدید قلت اور انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد مجبوراً انہوں نے تحصیل صدر مقام آکر احتجاج کیا۔

احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی جس کے بعد انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کررہی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو بہت جلد پورا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.