ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم ڈگری کالج کے احاطے میں زیر تعمیر تالاب (Swimming Pool) میں غرقاب ہو گیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق وہ روزانہ کی طرح صبح کمیونٹی کلاس کے لیے گھر سے نکلا تاہم واپسی پر دوستوں کے ساتھ مقامی ڈگری کالج میں زیر تعمیر تالاب میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔
طلبا نے مقامی لوگوں کو فوری طور مطلع کیا جنہوں نے بچے کو تالاب سے باہر نکال کر فوری طور سب ضلع اسپتال سوگام پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں؛ ہندوارہ: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج
جواں سال بچے کی لاش گھر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ اسے پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔