ETV Bharat / state

کپوارہ میں دو بھائیوں سے چھ گرینیڈ برآمد: پولیس کا دعویٰ - جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ

گرفتار شدگان کی شناخت 24 سالہ جہانگیر احمد حجام، جو پیشے سے ایک دکاندار ہے اور عبدالحمید حجام، جو پیشے سے ایک ڈرائیور ہے، پسران منگتہ حجام ساکن خیر پورہ ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے۔

کپوارہ میں دو بھائیوں سے چھ گرینیڈ برآمد: پولیس کا دعویٰ

author img

By

Published : May 20, 2021, 1:56 PM IST

جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں دو بھائیوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چھ گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کپوارہ میں دو بھائیوں سے چھ گرینیڈ برآمد: پولیس کا دعویٰ
کپوارہ میں دو بھائیوں سے چھ گرینیڈ برآمد: پولیس کا دعویٰ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کی ایک ٹیم نے دو بھائیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ دو بھائیوں کی تحویل سے چھ گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔

گرفتار شدگان کی شناخت 24 سالہ جہانگیر احمد حجام، جو پیشے سے ایک دکاندار ہے، اور عبدالحمید حجام، جو پیشے سے ایک ڈرائیور ہے، پسران منگتہ حجام ساکن خیر پورہ ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

اس تناظر میں ایف آئی آر نمبر 160/2021 انڈر 3/4 دھماکہ خیز سبسٹنس ایکٹ تھانہ کپواڑہ میں درج کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.