ETV Bharat / state

ہندوارہ: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 7:38 PM IST

شمالی کشمیر کے راجپورہ، ہندوارہ میں پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے سڑک کی خستہ حالت پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہندوارہ: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج
ہندوارہ: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ میں زچلڈارہ - راجوار سڑک کی خستہ حالت کے باعث لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے سبب کافی دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ، ضلع انتظامیہ خصوصا پی ایم جی ایس وائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ قریب ایک سال قبل 8کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت کے لیے 8کروڑ روپے واگزار کیے گئے تاہم ابھی تک سڑک کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک پر جگہ جگہ گہری گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندا پانی مقامی آبادی سمیت راہگیروں کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے، وہیں خشک موسم میں اٹھنے والے گرد و غبار کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے سڑک کی مرمت کے حوالے سے کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ سے رجوع کیا تاہم عرصہ دراز سے انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد مقامی باشندے احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: آگنو ڈورو شاہ آباد میں پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات

احتجاج کر رہے لوگوں نے سڑک کی مرمت کے لیے کروڑوں روپے واگزار کیے جانے کے باوجود کام شروع نہ کئے جانے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے فنڈس کے معاملے میں خرد برد کا بھی الزام عائد کیا۔

نائب تحصیلدار زچلڈارہ اور مقامی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ دو ہفتوں کے اندر اندر سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا جس کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.