ETV Bharat / state

کپوارہ: لاک ڈاؤن اور کورونا کے سبب زندگی کا ہر شعبہ متاثر

author img

By

Published : May 19, 2020, 8:31 AM IST

کورونا وائرس کے خوف اور لاک ڈاﺅن نے ہرشعبے اور طبقے سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں اور ہنرمندوں کو معاشی بدحالی اورمالی تنگدستی سے دوچار کر دیا ہے۔

Kupwara: Lockdown and Corona affect every aspect of life
کپوارہ: لاک ڈاؤن اور کورونا کے سبب زندگی کا ہر شعبہ متاثر

چھوٹی بڑی مسافر گاڑیاں اور آٹو رکشا سڑکوں، گلی کوچوں اور بس اڈوں میں قطار در قطار پارک کی ہوئی نظر آتی ہیں اور ان کو چلانے والے ہزاروں ڈرائیور، کنڈکٹر، ورکشاپوں میں کام کرنے والے ماہر کاریگر، مستری اور دوسرے ورکر گھروں میں بے یار و مددگار اس انتظار میں سخت آزمائشی دن گن گن کر کاٹ رہے ہیں کہ آج نہیں تو کل اُن کو کام پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

تعمیراتی سرگرمیاں بند پڑی رہنے سے ہزاروں مستری یعنی گلکار، ترکھان، مزدور اور سینکڑوں لوہار بھی گھروں میں معاشی اور مالی بدحالی کی مار جھیل رہے ہیں۔

بغیرکسی کام یا کمائی کے گھروں میں بیٹھے ڈرائیور، کنڈکٹر، مستری، گلکار، ترکھان اور مزدور بڑی مشکل سے قرض لے کر یا دکانداروں سے ادھار کھانے پینے کا سامان لے کر افراد خانہ کو دو وقت کی روٹی میسر کرا رہے ہیں۔

سرکار نے راشن کارڈ ہولڈروں یعنی اے اے وائی اور پی ایچ ایچ زمرے میں آنے والے صارفین کو فی فرد پانچ کلوگرام کے حساب سے حالیہ دنوں میں دو مہینوں کا چاول تقسیم کیا ہے لیکن جن لوگوں یا کنبوں کے پاس راشن کارڈ نہیں، اُن کی کوئی معاونت نہیں ہو رہی ہے، گرچہ کچھ رضاکار تنظیموں کی جانب سے غریب اور ضرورت مندوں میں اشیائے خوردنی تقسیم کئے جانے کی خوب تشہیر کی جاتی ہے۔

تاہم لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال کے چلتے ایک اچھی بات یہ نظر آرہی ہے کہ کل تک جو زیرتعلیم اوراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اپنے باپ دادا کی زمین کی طرف دیکھنا تک گوارانہیں کرتے تھے، آج وہ نوجوان باغات میں دواپاشی کرنے اوردھان کے کھیت تیار کرنے میں بھی والدین کا ہاتھ بغیر کسی ڈانٹ ڈپٹ کے اپنی مرضی اوراپنی خوشی میں بٹارہے ہیں۔

اس دوران یہ نوجوان باغبانی اورزرعی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے والدین اور کنبے کے دوسرے بڑے بزرگو ں سے رہنمائی اورجانکاری حاصل کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی دہشت اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعمیر و ترقی کی رفتار تھم گئی ہے۔ ضلع میں مزدورو ں کے ساتھ ساتھ چھوٹی بڑی مسافر گاڑیو ں کے ڈرائیور اور کنڈکٹر تذبذب کا شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.