ETV Bharat / state

کپوارہ: بنیادی سہولیات کا فقدان، زچلڈارہ میں عوام کا احتجاج - بی ڈی سی ممبران

ضلع کپوارہ میں زچلڈارہ بی ڈی او آفس کے باہر احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

کپوارہ: بنیادی سہولیات کا فقدان، زچلڈارہ میں عوام کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 7:58 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہاملہ پتی، راجوار سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زچلڈارہ بی ڈی او آفس کے باہر دھرنا دے کر حکام کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاملہ پتی راجوار میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے علاقے میں بنیادی سہولیات - بجلی، پانی، سڑک اور طبی خدمات کے فقدان پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کپوارہ: بنیادی سہولیات کا فقدان، زچلڈارہ میں عوام کا احتجاج

مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے علاوہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔

انہوں نے ایس بی ایم کی جانب سے فراہم کئے جا رہے بیت الخلا کی تعمیر میں دھاندلیوں کا بھی الزام عائد کیا۔

بی ڈی او دفتر کے باہر جمع لوگوں نے مختلف محکمہ جات کے علاوہ نو منتخب بی ڈی سی ممبران پر بھی علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'سیاسی رہنما اور لیڈران صرف انتخابات کے وقت ہی علاقے کا دورہ کرتے ہیں، عوام سے جھوٹے وعدے کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔'

انہوں نے انتظامیہ سے عوامی مسائل کو حل کرنے اور بجلی، سڑک اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کو یقینی بنائے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.