بی جے پی کے ضلعی صدر کپواڑہ محمد شفیع میر نے جمعہ کے روز لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی میں عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش مشکل چیلنجوں کے بعد مناسب حفاظتی دستے فراہم کر کے سیاسی کارکنوں کی جانوں کی حفاظت کریں۔
میر نے کپواڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو بار بار وادی میں سیاسی کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی التجا کے باوجود اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقل دھمکی کی وجہ سے پارٹی کارکنان استعفیٰ دے رہے ہیں جو جمہوری نظام سازی کے لئے اچھا شگون نہیں ہے۔
انہوں نے ایس ایس پی سیکیورٹی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو ذاتی طور پر اٹھائیں اور وادی میں سیاسی کارکنوں کے لئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔