ETV Bharat / state

کپوارہ: اے ڈی سی ہندوارہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کا احتجاج

ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہندوارہ میں جمعہ کو بار ایسوسی ایشن نے اے ڈی سی ہندوارہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان پر وکلاء کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔

کپوارہ: اے ڈی سی ہندوارہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کا احتجاج
کپوارہ: اے ڈی سی ہندوارہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 3:23 PM IST

شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ میں اے ڈی سی آفس کے باہر بار ایسوسی ایشن ہندوارہ سے وابستہ کئی وکلاء نے احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے اے ڈی سی کو فوری طور پر تبدیل کیے جانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

کپوارہ: اے ڈی سی ہندوارہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کا احتجاج

احتجاج کررہے وکلاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے فائلیں اے ڈی سی آفس ہندوارہ میں دھول چاٹ رہی ہیں، جن کی شنوائی نہ ہونے کے سبب عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب اس ضمن میں بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء نے اے ڈی سی آفس جاکر فائلوں کے التواء میں پڑے ہونے کا سبب پوچھا تو ان کے مطابق اے ڈی سی نے وکلاء کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے علاوہ غیر مناسب زبان بھی استعمال کی۔

مزید پڑھیں؛ کپوارہ: پانی کی قلت پر ہندوارہ میں احتجاج

وکلاء نے کہا کہ اے ڈی سی کے غیر مناسب رویہ پر ان کے خلاف کارروائی کیے جانے اور انہیں فوری طور پر تبدیل کیے جانے سے متعلق بار ایسوسی ایشن نے عدالت میں عرضی بھی دائر کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے اے ڈی سی کے خلاف فوری طور پر کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.