کپواڑہ: بھگوان رام کے جنم دن کے طور پر منائے جانے والے 'رام نومی' کے موقعے پر شمالی کشمیر کے بھدر کالی مندر می کشمیری پنڈتوں نے بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ رام نومی کا تہوار منایا۔ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ بیرونی ریاستوں سے آئے پنڈتوں نے بھی بھدر کالی مندر کا درشن کیا۔ ناریل چڑھائے اور مندر میں دان کیے ساتھ ہی پوجا پات بھی کی۔ تین دونوں سے جاری رام نومی تہوار میں کشمیر ی پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد بھدر کالی مندر پہنچی اور درشن، پوجا پاٹ کی۔
نمائندے کے مطابق کشمیری پنڈتوں نے 30 مارچ کو شمالی قصبہ ہندواڑہ کے بھدرکالی مندر میں رام نومی کا تہوار منایا۔ اس موقعے پر پنڈت برادری نے وادی کشمیر میں امن اور خوشحالی اور نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کی محفوظ واپسی کے لیے دعا کی۔ اس موقعے پر کشمیری پنڈتوں نے خصوصی پوجا بھی کی۔ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں نے پوجا کے دوران بھدر کالی ماتا کے چرنوں میں ناریل اور دان جمع کیے۔ اس تہوار پر بھدر کالی مندر پر دن بھر کشمیری پنڈتوں کا تانتا لگا رہا۔ بچے بزرگ جوان خواتین کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد نے بھدر کالی ماتا مندر آکر پوجا کی اور ہون کیا۔ اس دوران کچھ پنڈتوں نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رام نومی تہوار پر پنڈت براردی کو مبارکباد پیش کی۔ وہیں ضلع انتظامیہ ہندوارہ کی جانب سے کیے گئے بہتر انتظامات کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں : Ram Navami Celebrated in Kashmir کشمیر میں رام نومی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا