تفصیلات کے مطابق لولاب کے جنگلات میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی اب بھی جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کو محاصرے میان لیا تھا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں طرف سے مختصر وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد عسکریت پسند علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ادھر ایس ایس پی کپوارہ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے ہیں۔