فوج نے شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع کپوارہ میں ٹنگڈار- چوکی بل شاہراہ پر منگل کی صبح برفانی تودے گرنے کی وجہ سے پھنسے کم سے کم 14 لوگوں کو Indian Army Rescued Civilians Stuck in Avalanche بچا لیا۔
دفاعی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی ایک ریسکیو ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ٹنگدار- چوکی بل شاہراہ پر برف باری کے باعث دو برفانی تودے گر آئے Avalanches in Kupwara جس سے مسافر بردار گاڑیاں ہو گئیں جن میں بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی سوار تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی نیلم کمپنی آپریٹنگ بیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور جنگی پیمانے پر بچاؤ اور راحت رسانی کا کام شروع کیا۔
- مزید پڑھیں: کشن گنگا میں تودہ گرنے کے بعد الرٹ جاری
بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج نے14 مسافروں کو صحیح سلامت نکال کر محفوط مقام پر پہنچایا جن میں خواتین، بچے اور عارضہ قلب میں مبتلا ایک مریض بھی شامل تھا۔
دریں اثنا لوگوں نے فوج کی اس کارروائی کی سر اہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔