ETV Bharat / state

Illegal Excavation in Kupwara پابندی کے باوجود کان کنی کا سلسلہ جاری - کپوارہ غیر قانونی کان کنی

سرحدی ضلع کپوارہ میں کان کنی پر پابندی کے باوجود غیر قانونی طور ریت اور مٹی سمیت دیگر معدنیات کے لیے کھدائی اور نقل و حمل کا سلسلہ عروج پر ہے۔ Kupwara Illegal Excavation

پابندی کے باوجود کان کنی کا سلسلہ جاری
پابندی کے باوجود کان کنی کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 4:29 PM IST

کپوارہ: جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں غیر قانونی کان کنی، معدنیات کی نقل و حمل کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی اور وسطی کشمیر سمیت شمالی کشمیر میں بھی ریت مافیا سرگرم ہیں۔ سرحدی ضلع کپوارہ کے رینگپت شہنار علاقے میں بھی غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود غیر قانونی کان کنی جاری ہے۔ Illegal Excavation in Kupwara Prevails

پابندی کے باوجود کان کنی کا سلسلہ جاری

مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ 'غیر قانونی کان کنی حکام کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔' ادھر، مائننگ اینڈ جیالوجی کے عہدیداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی جاری ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے حکام سے اس غیر قانونی عمل سے بازر رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سخت قوانین وضع کیے گئے ہیں، کئی گاڑیاں ضبط کیے جانے، ایف آئی آر درج کیے جانے کے باوجود یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریت اور مٹی کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے دوران دو افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ انہوں نے عوام سے معدنیات کی کان کنی سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.