ETV Bharat / state

IG BSF Kashmir Visit LOC آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا دورہ ایل او سی - آی جی بی ایس اف کشمیر کا دورہ ایل او سی

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل کشمیر اشوک یادو نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ig-bsf-kashmir-frontier-visits-loc-in-kupwara-to-review-operational-preparedness
ئی جی بی ایس ایف کشمیر کا دورہ ایل او سی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 4:13 PM IST

Updated : Aug 24, 2023, 5:14 PM IST

کپواڑہ: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل کشمیر اشوک یادو نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بی ایس ایف کشمیر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جمعرات کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کے آئی جی کشمیر اشوک یادر نے کپواڑہ میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات بی ایس ایف یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ موصوف آئی جی نے اس دوران وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور لائن آف کنٹرول کے تحفظ کے لئے ان کے عزم اور حوصلے کی سراہنا کی۔

  • Sh Ashok Yadav IPS, IG @BSF_Kashmir paid a visit to the forward areas of #Kupwara, reviewing the operational preparedness of the deployed #BSF unit. The IG interacted with troops and commended their dedication & professionalism in safeguarding the #LoC with unwavering commitment. pic.twitter.com/BPkweT2LoE

    — BSF Kashmir (@BSF_Kashmir) August 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر قائم پُر امن ماحول سے جہاں سرحدی علاقوں کے لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے وہیں دوسری طرف سرحدی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے جو ان علاقوں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پچھلے ماہ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ اس سے قبل فوجی سربراہ نے سیاچن گلیشئر کا دورہ کیا اور وہاں پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ دنیا کے بلند ترین مقام پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Aug 24, 2023, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.