ETV Bharat / state

کپواڑہ: ویلگام میں پوشن ماہ مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 5:25 PM IST

ویلگام میں آج آئی سی ڈی ایس ویلگام کی جانب سے پوشن ماہ ابھیان مہم کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ماہرین نے بچوں کی غذائیت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے متوازن غذا لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ساتھ میں لڑکیوں کی تعلیم، خوراک اور ان کی شادی کی صحیح عمر کے حوالے سے بیداری پیدا کی گئی۔

ویلگام میں پوشن ماہ مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ویلگام میں آج آئی سی ڈی ایس ویلگام کی جانب سے پوشن ماہ ابھیان مہم کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ افسر ویلگام شمیمہ کی سربراہی میں پوشن ماہ ابھیان پروگرام کی ایک کڑی کے تحت منعقد کیا گیا۔ اس دوران آئی سی ڈی ایس ورکرز، آنگن واڑی ورکرس، وڈی کے علاوہ ویلگام کے بی ڈی سی محمد یاسین نے پروگرام میں شرکت کی۔

کپواڑہ: ویلگام میں پوشن ماہ مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام
اس موقع پر خواتین کے لیے پوشن ماہ کے گیت بھی پیش کئے، اس پروگرام میں ایک اسٹال بھی لگایا گیا جس پر میوہ، اخروٹ، انجیر، دال اور کئی قسم کی سبزیاں رکھی گئی تھی۔ اس پروگرام میں ماہرین نے بچوں کے غذائیت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے متوازن غذا لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال، ابتدائی عمر میں بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی ضرورت، متوزان خوراک اور خون کی کمی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ لڑکیوں کی تعلیم، خوراک اور ان کی شادی کی صحیح عمر کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب

اس موقع پر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ افسر شمیمہ نے کہا کہ یہ پوشن ماہ ابھیان پروگرام ہم ہر سال ستمبر کے ماہ میں مناتے ہیں۔ جس میں محکمۂ آئی سی ڈی ایس کے اہلکار گاؤں گاؤں جاکر اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے ہیں اور اس پروگرام کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.