ETV Bharat / state

کپوارہ: عسکریت پسندوں کا معاون دستی بم سمیت گرفتار - حزب الجاہدین کی صفوں میں شامل

کپوارہ پولیس نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لولاب علاقے سے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کپوارہ: عسکریت پسندوں کا معاون دستی بم سمیت گرفتار

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 9:01 PM IST

کپوارہ پولیس نے بدھ کو لولاب سے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو ایک دستی بم سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لولاب کے سوگام سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی نوجوان کے عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط ہونے کی خفیہ اطلاع کے بعد پولیس نے الطاف احمد نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص نوجوانوں کو ممنوعہ عسکری تنظیم حزب الجاہدین کی صفوں میں شامل ہونے کا لالچ دے رہا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اسکے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر سے فرار تھا جبکہ اسے علاقے میں موجود ایک نالے کے قریب دستی بم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ شخص حزب کمانڈر حیدر کے رابطے میں تھا جو ایک انکائونٹر کے دوران ہلاک ہوا تھا۔س

اس ضمن میں سوگام پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 126/2020 U / s 7/25 اسلحہ ایکٹ، سیکشن 18 ، 20 یو اے پی اے کے تحت درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.