ETV Bharat / state

ہندوارہ کا تاریخی چنار پارک خستہ حالی کا شکار

سیول سوسائٹی ہندوارہ نے اس پارک کی خستہ حالت پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کے لئے گزشتہ دو برس میں 70 لاکھ روپے خرچ کئے گئے لیکن وہ پیسے کہاں گئے اس کا کوچھ اتہ پتہ نہیں ہے۔

Historical Sheri Kashmir Park at Handwara in dilapidated condition, People demand its renovation
ہندوارہ کی تواریخی چنار پارک کی حالت نہ گفت بہہ
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبہ میں واقع تاریخی شیر کشمیر چنار پارک کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ پارک، ڈمپنگ سائٹ اور کار پارکنگ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پارک کی شناخت ہی ختم ہوگئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ پارک میں 2018 میں ایک فوارہ تعمیر کیا گیا لیکن اس پر بھی لاکھوں روپے کا ٹینڈر نکالا گیا اور بعد میں کام وہیں چھوڑ دیا گیا۔ فوارے میں گندہ پانی اور مردہ جانوروں، کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ وقت قبل پارک سر سبز و شاداب نظر آتا تھا لیکن ہندوارہ ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے اس پارک کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ پارک اب کتوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

تاریخی چنار پارک

سیول سوسائٹی ہندوارہ نے اس پارک کی خستہ حالت پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کے لئے گزشتہ دو برس میں 70 لاکھ روپے خرچ کئے گئے لیکن وہ پیسے کہاں گئے اس کا کوچھ اتہ پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے اس پارک میں کتوں نے ڈیرہ جمایا ہے۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں جس کے باعث پاس میں بیٹھنا تو دور وہاں سے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

قابل ذکر بات ہے کہ اس پارک میں 1990 سے 2018 تک کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جلسے و جلوس کیے ہیں۔

سماجی کارکن نصیر احمد نے کہا کہ 'راجیو گاندیی جیسی ہستیوں نے اس تاریخی پارک میں عوامی جلسہ کیا ہے۔

دریں اثناء سیول سوسائٹی اور ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر اعجاز احمد صوفی نے حکام و ضلع انتظامیہ سے گزراش کی ہے کہ اس پارک کی طرف ذاتی توجہ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.