ETV Bharat / state

ہندوارہ: جزوی لاک ڈاؤن سے دکاندار ناخوش - کورونا کے بڑھنے کا احتمال

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، تاہم جزوی لاک ڈاؤن سے لوگ خصوصاً دکاندار خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔

ہندوارہ: جزوی لاک ڈائون سے دکاندار ناخوش

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 6:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر قصبہ ہندوارہ میں بھی 50 فیصدر دکانیں کھلی رہیں جبکہ اس فیصلے پر دکانداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

ہندوارہ: جزوی لاک ڈائون سے دکاندار ناخوش

مارکٹ میں بھیڑ کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے 50فیصد دکانیں کھلی رہنے کا حکمنامہ صادر کیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں کو بھی 50فیصد مسافرین کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جہاں ٹرانسپورٹر حضرات اس فیصلے سے بے حد نالاں ہیں۔ وہیں دکاندار بھی سرکاری حکنامے پر مطمئن نظر نہیں آ رہے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق ’’50فیصد دکانیں بند اور 50فیصد دکانیں کھلی رکھنا بے معنی ہے۔ اگر لاک ڈاؤن سے قبل ایک دکان پر 10خریدار آتے تھے، اب 50فیصد لاک ڈاؤن کے بعد 20خریدار آتے ہیں، جس سے کورونا کے بڑھنے کا احتمال رہتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ صرف دکانوں کو بند کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم نہیں ہو سکتا بلکہ انتظامیہ کو زمینی سطح پر ایس او پیز عملانے کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.