ETV Bharat / state

Grand Mela Held at Post Office Kupwara: کپوارہ کے ڈاک خانہ میں گرینڈ میلہ کا انعقاد - کپوارہ ڈاکخانہ میں گرینڈ میلہ منعقد

کپوارہ میں ڈاک عملہ کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک گرینڈ میلے کے دوران Grand Mela Held at Post Office Kupwaraڈاکخانہ کی کا میابیوں اور مختلف اقدامات کی پیش رفت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ مقررین نے صارفین کے لئے وضع کی گئی سبھی اسکیموں کے بارے میں عوام کو جانکاری دینے کے لئے ملازمین سے خصوصی لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔

کپوارہ کے ڈاکخانہ میں گرینڈ میلہ منعقد
کپوارہ کے ڈاکخانہ میں گرینڈ میلہ منعقد
author img

By

Published : Jan 14, 2022, 7:55 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع کپوارہ کے ڈاک خانہ میں ایک گرینڈ میلے کا انعقاد کیا گیا Grand Mela Held at Post Office Kupwara جس میں کپوارہ سب ڈویژن کے ہندوارہ، سوگام، کپوارہ اور ترہگام دفاتر کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ڈاکخانوں میں وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں روشنی ڈالی۔ وہیں شمالی کشمیر پوسٹ آفس کے سپرانٹنڈنٹ ایس کے چوگ نے کہا کہ ’’ڈاک خانہ کو مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور اس محکمہ نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میںاہم رول ادا کیا ہے اور یہ کئی طریقوں سے بھارتی شہریوں کی زندگیوں سے مربوط ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے گھر گھر ڈاک پہنچانے کے علاوہ، چھوٹی بچت اسکیموں کے تحت ڈپازٹس کی وصولیابی، پوسٹل لائف انشورنس (پی ایل آئی) اور دیہی پوسٹل لائف انشورنس جیسی دیگر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک کاری جیسی خدمات سے عوام کو کافی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر ڈیجٹل طور پر مالیاتی اختیار سے عوام کو لیس کرنا بھی محکمہ کے اہداف میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سہارنپور: پوسٹ آفس پر کروڑوں روپے فراڈ کا الزام

انہوں نے کہا کہ محکمہ کو اب اے ٹی ایم، انٹرنیٹ اور موبائل بینکینگ کے ذریعے 24گھنٹے خدمات فراہم کرنے کے قابل بنا دیا گیا ہے جبکہ دیہی آبادی کو مالیاتی طور پر با اختیار بنانا محکمہ کا برسوں پرانا خواب ہے جس پر کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے تمام ڈاکخانوں بشمول برانچ آفسز کو آن لائن کیا گیا ہے اور اب ہر دیہی علاقے میں لوگو ں کو ہر سہولیت میسر ہوگئی۔ وہیں انہوں نے صارفین کے لئے وضع کی گئی سبھی اسکیموں کے بارے میں عوام کو جانکاری دینے کے لئے ملازمین سے خصوصی لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.