ETV Bharat / state

'محنت اور لگن سے ہی منزل حاصل ہو سکتی ہے'

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ سے یو پی ایس سی کا امتحان کامیاب کرنے والے دو امیدواروں کا کہنا ہے کہ ’’محنت اور لگن سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

محنت اور لگن سے ہی منزل حاصل ہو سکتی ہےـ: یو پی ایس سی کامیاب امیدوار

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:15 PM IST

منگل کے روز یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے نتائج میں مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کے 16 کامیاب امیدواروں میں سرحدی ضلع کپوارہ کے دو امیدوار بھی شامل ہیں۔

محنت اور لگن سے ہی منزل حاصل ہو سکتی ہےـ: یو پی ایس سی کامیاب امیدوار

ترہگام، کپوارہ سے تعلق رکھنے والے آفتاب رسول ملک اور پجواہ ویلگام سے تعلق رکھنے والی نادیہ بیگ نے بالترتیب 348اور350ویں پوزیشن حاصل کی۔

یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کے گھر پر دوست و احباب، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا تانتا بندھا رہا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کامیاب قرار دی گئی نادیہ بیگ نے کہا: ’’کسی بھی ہدف کو پانا مشکل نہیں، محنت اور لگن کے ساتھ منزل پر توجہ مرکوز رکھیں گے تو کامیابی از خود قدم چومتی ہے۔‘‘

وہیں آفتاب رسول کے مطابق ’’اس مشکل امتحان میں محنت اور گھر والوں کے سپورٹ کے بغیر کامیابی حاصل کرنا سخت دشوار ہے۔‘‘

آفتاب رسول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامیابی کا سہرا انتھک محنت کے سر باندھا، انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دو مرتبہ ناکامی کے بعد بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور تیسری مرتبہ پھر ایک بار کوشش کرکے کامیابی حاصل کی۔

ادھر، پنجواہ ویلگام کی نادیہ بیگ کا بھی یہی ماننا ہے کہ محنت اور لگن سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.