ETV Bharat / state

کنویں میں دم گھٹنے سے چار کی موت

ذرائع نے بتایا کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ چاروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

four dead while cleaning well in kupwara
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 8:04 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چار کی موت ہوئی ہے۔

بچاو کاروائی کے دوران اگرچہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویش ناک دیکھ کر انہیں کپوارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہوئے افراد میں سے دو سگے بھائی ہیں۔

کنویں میں دم گھٹنے سے چار کی موت

تفصیلات کے مطابق محمد الطاف شیخ نامی ایک مزدور کنویں کی صفائی کر رہا تھا اور اس دوران دم گھٹنے سے اس کی موت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ واقع کی خبر ملتے ہی مزید تین افراد اُسے بچانے گئے، تاہم ان کی بھی موت واقع ہو گئی، جن کی شناخت ممتاز احمد خان، الطاف خان، شوکت احمد خان ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ چاروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

ادھر ہلاک شدگان کی نعشیں جب اپنے آبائی گاوں پہنچی تو وہاں ہر سو ماتم بچھ گیا۔

دریں اثناء ہلاک شدگان کو آخری رسومات کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.