ETV Bharat / state

محکمہ جنگلات نے 800 کنال اراضی سے قبضہ ہٹایا

راجوار ہندواڑہ جنگلات سے تجاوزات ہٹانے کے بعد محکمہ جنگلات نے لوگوں کو قبضہ نہ کرنے کی تنبیہ کیا ۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 12:29 PM IST

Forest Department retrieve
Forest Department retrieve

محکمہ جنگلات نے شمالی کشمیر میں بتشوگی بہنی پورہ راجوار ہندوارہ جنگلات کی حدود میں تجاوزات سے 800 کنال جنگلاتی اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضے کو ہٹا دیا ہے۔

رینج افسر راجوار غلام نبی نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی حدود راجوار کمپاٹمنٹ نمبر 28 میں جنگل تجاوزات کے خاتمے کی مہم چلائی گئی ہے۔ اس دوران فارسٹ ڈویژن، لنگیٹ کے جنگلات کے اہلکار، بی او کنٹرول روم کے تعاون سے کئی کنال جنگلات کی اراضی سے قبضہ ہٹایا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات نے 800 کنال اراضی سے قبضہ ہٹایا

رینج افسر نے بتایا کہ اس کارروائی میں 800 کنال تجاوزات جنگل کی اراضی حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا محکمہ جنگلات نے راجوار علاقے میں غیر قانونی طور پر کئے گئے ناجائز قبضے اور تجاوزات کو ہٹا دیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور سرکاری اراضی کو ہڑپنے سے گریز کریں۔ رینج افسر نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.