ETV Bharat / state

Medical Camp Organised in Kupwara کپوارہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : May 16, 2023, 7:53 PM IST

سرحدی ضلع کپوارہ کے دیہی اور پسماندہ علاقہ شرنتھ، لالوب میں طبی کیمپ کے دوران چار سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

کپوارہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
کپوارہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کپوارہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کپوارہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے ضلع کے دور دراز اور دیہی علاقہ شرانتھ، لولاب میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں این جی او کی جانب سے مدعو کیے گئے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ اس دوران مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

غیر سرکاری تنظیم، احساس فانڈیشن، ہیلتھ کیئر سوسائٹی اور کپوارہ ضلع ہسپتال کے اشتراک سے منعقدہ طبی کیمپ میں شرانتھ، لولاب سمیت ملحقہ علاقوں سے آئے مریضوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ طبی کیمپ کے دوران چار سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ طبی کیمپ میں آئے لوگوں نے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

این جی او، کالٹی ہیلتھ کیرئیر، سے وابستہ رضا کار ڈاکٹر عبدالمجید وانی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے طبی کیمپس کا انعقاد دور دارز اور دیہی علاقوں میں ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کے حوالہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معمولی طبی معائنہ کے لیے بھی انہیں ضلع اسپتال کپوارہ کا رخ کرنا پڑتا ہے جو ان لوگوں کے لئے تکالیف کا باعث بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی این جی او اسی طرح کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کا انتخاب کرکے مختلف سرکاری محکمہ جات یا این جی اوز کے اشتراک سے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتی ہے جبکہ لوگوں کی سہولت کے لیے بیشتر ادویات بھی مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Medical Camp Anantnag: اننت ناگ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.