ETV Bharat / state

Police Arrests Drug Peddler in Handwara: ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بھی برآمد - کرالہ گنڈ سے منشیات فروش کو گرفتار کیا

ہندواڑہ پولیس نے تھانہ کرالہ گنڈ کے دائرہ اختیار میں گنا پورہ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا۔

ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 7:19 PM IST

جموں و کشمیر: ہندواڑہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے آج مزید منشیات فروشوں کی گرفتاری کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کرال گنڈ کے دائرہ اختیار میں گنا پورہ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا۔

علاقے میں منشیات فروشوں کی نقل و حرکت سے متعلق ایک خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کرالہ گنڈ کے ایس ایچ او جاوید احمد کی قیادت میں گنا پورہ کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔

اس دوران ایک شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی جس نے ناکے کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکہ پارٹی نے اسے پکڑ لیا اور پھر تھانہ کرالہ گنڈ پہنچایا۔

وہیں ابتدائی پوچھ گچھ پر اس نے اپنی شناخت مشتاق احمد ملک ولد عبد العزیز ملک درنگسو قلم آباد کے طور پر کی ہے۔ اس کی تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے اس کے قبضے سے 5850 ممنوعہ گولیاں Zelopam 0.5- MD اور Tripal 100 برآمد کیں۔

کرالہ پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 5/2022 U/s 8/22 NDPS ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Police Arrested two Drug Peddlers: بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

علاقے کے عام لوگوں نے ہندواڑہ پولیس کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے بلخصوص کرالہ پولیس تھانہ کے انسپکٹر جاوید احمد کی اس کاروائی کو سراہا ہے۔

ہندوارہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے بارے میں تمام معلومات شیئر کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جا سکے اور اس منشیات کی لعنت کا قلع قمع کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.