جے کے ایس ایس آر بی کلاس چہارم کے امتحانات جاری ہیں۔ امتحانات کا آج دوسرا مرحلہ ہے۔ اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر کپوارہ امام دین نے پہلے مرحلے یعنی کل کپوارہ اور آج ہندوارہ میں قائم کئے گئے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ ضلع کپوارہ کے کلاس فورتھ امتحانات کے آبزرور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ موجود تھے، جس دوران ڈی سی موصوف نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز پر امتحانات جاری ہیں اور امتحانی مراکز میں خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوارہ: ایک تیندوا مردہ پایا گیا
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف طریقے سے امتحانات کو یقنی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے اور ضلع میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔