سرحدی ضلع کپواڑہ کے ترہگام میں مقیم بی ایس ایف 102بٹالین کیمپ میں تین بی ایس ایف اہلکار کوروناوائرس مثبت پائے گئے ہیں۔
یہ تینوں سکیورٹی اہلکار ایک ساتھ رہتے تھے، تینوں اہلکاروں کی رپورٹ شام دیر موصول ہوئی ۔
اس کے فورا بعد ان تینوں اہلکاروں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔
ان کے رابطے میں آئے تمام بی ایس ایف اہلکاروں کی جانچ کی جارہی ہے۔