محکمہ تعلیم میں برسوں سے کام کر رہے کنٹنجنٹ پیڈ ورکرز (سی پی ڈبلیو) Contingent Paid Workers نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاContingent Paid Workers staged protest in Handwara۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ تعلیم سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے انکے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کیے جانے کی مانگ کی۔
احتجاج کر رہے ورکرز Contingent Paid Workers staged protest نے کہا کہ وہ قریب 25برسوں سے محکمہ تعلیم میں کام کرتے آ رہے ہیں تاہم انہیں نہ صرف اجرتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے بلکہ انکے جائز مطالبات کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
احتجاج کر رہے ورکرز نے کہا: ’’برسوں سے ہم رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کرنے، مستقل ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں، تاہم ہماری جائز مانگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد محکمہ میں دہائیوں تک کام کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی افراد فوت بھی ہو چکے ہیں۔
- مزید پڑھیں: Contractors Protest in Handwara: ٹھیکہ داروں کا احتجاج، واجب الادا رقومات واگزار کرنے کا مطالبہ
احتجاج کر رہے کنٹنجنٹ پیڈ ورکرس ایسوسی ایشن کے زعماء نے انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’ اگر دس مارچ تک حکومت نے اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا تو احتجاجی مظاہرین بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔‘‘