ETV Bharat / state

کپواڑہ میں کمیونٹی کلاسز کا آغاز

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 6:56 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اسکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ منقطع ہے۔ تاہم مثبت معاملات میں کمی اور دور دراز علاقوں کے طلبہ کو ہو رہے تعلیمی نقصان کے پیش نظر ضلع کپواڑہ میں کمیونٹی کلاسز شروع کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

کپوارہ میں کمیونٹی کلاسز کا آغاز
کپوارہ میں کمیونٹی کلاسز کا آغاز

کمیونٹی کلاسز پر زور دیتے ہوئے چیف ایجوکیشن افیسر کپوارہ نے کہا کہ ’’محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر کے حکمنامہ کے مطابق کووڈ-19 سے متعلق حالات میں بہتری نہ آنے تک اسکولوں میں درس و تدریس کا کام شروع کرنا مناسب نہیں ہے۔ تاہم مثبت معاملات میں کمی کے پیش نظر کپوارہ کے متعدد علاقوں میں کمیونٹی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔‘‘

کپوارہ میں کمیونٹی کلاسز کا آغاز

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہندوارہ کے کئی دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں کمیونٹی کلاسز شروع کیے گئے ہیں اور جہاں پر موبائل اور انٹرنیٹ سہولیات کی دقت ہیں وہاں کمیونیٹی کلاسز کے ذریعے طلبہ تعلیم کے نور سے آراستہ کیے جا رہے ہیں۔

کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک استاد نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں سے بچوں کی تعلیم بے حد متاثر ہوئی وہیں کمیونٹی کلاسز کے ذریعے تعلیمی شعبہ میں ہو رہے نقصان کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کلاسز میں ایس او پیز خصوصا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کپواڑہ: کاشتکاروں کو کھیتوں میں ہی کورونا کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ سرحدی ضلع میں کئی ایسے پسماندہ اور غریب علاقے ہیں جہاں لوگ سمارٹ فون کا استعمال نہیں کرتے وہیں متعدد علاقوں میں نیٹ ورک کمزور ہونے کے سبب طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہو جاتے تھے۔

اساتذہ نے کمیونٹی کلاسز شروع کرنے کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے والدین سے اپنے بچوں کو کمیونٹی کلاسز بھیجنے کی تلقین کی۔

کپواڑہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث اسکولوں میں باضابطہ تعلیم کا نظام فی الحال شروع نہیں کیا جا سکتا تاہم مثبت معاملات میں کمی اور دور دراز علاقوں کے طلبہ کو ہو رہے تعلیمی نقصان کے پیش نظر کمیونٹی کلاسز شروع کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں درس و تدریس شروع کیے جانے سے متعلق حکمنامہ جاری ہونے تک بچوں کو کمیونٹی کلاسز کے ذریعے ہی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.