ETV Bharat / state

'بیوروکریٹس کبھی جمہوریت کے لیے سہولت کار نہیں بن سکتے' - سجاد غنی لون

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے جموں میں ڈی ڈی سی ممبرز کے احتجاج کے رد عمل میں کہا ہے کہ بیوروکریٹ ہمیشہ عوام کی طرف سے منتخب نمائندوں کو خطرے کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 10:27 PM IST

سجاد لون کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس کبھی جمہوریت کے لئے سہولت کار نہیں بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبروں کی توہین کی گئی ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ڈی ڈی سی ممبروں نے منگل کے روز جموں میں حکومت کی طرف سے مقرر ماہانہ مشاہرے اور پروٹوکال کے خلاف احتجاج درج کیا۔

موصوف نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ڈی ڈی سی پروٹوکال اور اختیارات ممبروں کے لئے مایوسی اور توہین ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پانچ اگست کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے بنائے گئے متعلیقن یعنی یوروکریٹس با اختیار ہیں۔ یہ لوگ کبھی بھی جمہوریت کے لئے سہولیت کار نہیں بن سکتے ہیں کیونکہ یہ لوگ عوام کی طرف سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو خطرے کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ یہ آسان تجزیہ ہے کوئی راکٹ سائنس نہیں'۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے ڈی ڈی سی ممبروں و نو منتخب چیئر مینوں کے لئے ماہانہ مشاہرہ مقرر کیا ہے جس کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرمین کو ماہانہ 35 ہزار روپیے جبکہ نائب چیئرمین کو ماہانہ 25 ہزار روپیے اور ڈی ڈی سی ممبر کو ماہانہ 15 ہزار روپیے بطور اعزازی مشاہرہ ملیں گے۔
حکومت نے ’وارنٹ آف پریس ڈنس‘ میں ترمیم کرکے ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل کے چیئرمین کو انتظامیی سکریٹریوں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کا درجہ دیا ہےجبکہ نائب چیئرمین کو ریاست یا یونین ٹریٹری کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے برابر رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.