شمالی کشمیر کپوارہ کے کرالپورہ روڈ کے نزدیک فوج کی روڈ اوپننگ پارٹی کے ذریعہ آج صبح سویرے ملنے والا ایک مشکوک بیگ تباہ کردیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 338 رجیمنٹ کے فوجی جوانوں (آر او پی) نے معائنے کے دوران ایک بیگ، جس کا رنگ سرخ تھا کو ہری کے علاقے کے قریب سڑک کے کنارے دیکھا۔ اس کے بعد سڑک کو عارضی طور پر گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ کرنے والے عملے نے علاقہ کو گھیرے میں لیا تاکہ کوئی ممکنہ نقصان نہ ہو۔
انہوں نے بی ڈی ایس کے ایک دستے نے بیگ کو تباہ کردیا۔
ذرائع نے بیگ میں پائے جانے والے کسی دھماکہ خیز مواد کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم انہوں نے کہا بیگ مشکوک تھا جس کو تباہ کیا گیا۔
ایک گھنٹہ سے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہوئی۔