کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوید قریشی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ' ان لووگوں نے عوام کے ساتھ ہمشیہ دھوکہ کیا ہے اور تیس برسوں سے ان سیاست دانوں نے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا ۔ اور جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت سنبھالی ہے تبھی سے ان سیاست دانوں کی تمام دھوکے بازی بند ہوگئی ہے'۔
قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' لوگوں چاہیے کہ وہ پہلے اپنے آپ کا اصلاح کرکے ان سیاست دانوں کے ذریعے کیے گئے دھوکے بازی کا حساب لیں اور انہیں دوبارہ مکاری کی سیاست کرنے کاموقع نہ دیں۔ انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب یہ عزم مصمم کر لیا ہے کہ ان سیاستدانوں کو ہم یہاں سے چھٹی کرکے رکھیں گے'۔