شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا BJP Convention Kupwaraجس میں پارٹی کے مقامی کارکنان و لیڈران کے علاوہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری برائے جموں و کشمیر اشول کول نے بھی شرکت کی۔ Ashok Koul BJP in Kupwaraاشوک کول نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان و لیڈران سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کی اپیل کی۔
اشوک کول کا کہنا تھا کہ کپوارہ میں منعقدہ پارٹی کنونشن میں لوگوں کی بھاری تعداد میں شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کشمیر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران بھی لوگوں نے کہا تھا کہ پارٹی وادی کشمیر میں ایک بھی نشست حاصل نہیں کرے گی۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین نشستیں اپنے نام کی تھیں۔
اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’حد بندی کمیشن نے پبلک ڈومین میں اپنی سفارشات رکھی ہیں جنہیں مئی میں حتمی شکل دی جائے گی، وہیں ریاستی الیکشن کمیشن نے بھی قریب چار ماہ کا وقت طلب کیا ہے۔‘‘ اشوک کول کے مطابق ’’ممکنہ طور اکتوبر نومبر یا نومبر ڈسمبر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔‘‘
- مزید پڑھیں: ہندوارہ میں بھاجپا کی جانب سے پرچم کشائی