ETV Bharat / state

Avalanche warning کپواڑہ میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرحدی ضلع کپواڑہ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے پہاڑی علاقے میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

Avalanche warning issued in Kupwara
کپواڑہ میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 4:13 PM IST

کپواڑہ: جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم ے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرحدی ضلع کپواڑہ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقے میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطراق لاحق رہتے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ تین روز قبل کپواڑہ کے مژھل علاقہ میں 6 انچ برفباری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 28 مارچ کو سنتھن ٹاپ شاہراہ پر ایک برفانی تودا گر آیا، اس برفانی تودے کی زد میں ایک جے سی بی آپریٹر ہلاک ہوگیا ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے17 فروری کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقہ میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا۔ اس سے قبل 10 فروری کو سرحدی علاقہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاتون اور ایک دوشیزہ آئی تھی، تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا تھا۔

وہیں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں یکم فروری کو برفانی تودا گرا تھا۔ اس برفاتی تودے میں پولینڈ کے دو سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچالیا تھا۔امسال 12جنوری کو سونہ مرگ میں ایک برفانی تودا گرا آیا تھا اس حادثہ میں ایک نجی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے دو مزدور سندیپ سنگھ اور بال کرشن ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: Avalanche strike Sinthan Top جے سی بی ڈرائیو کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا

واضح رہے کہ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور انہیں ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات زیادہ رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.