ETV Bharat / state

کپواڑہ: پیپلز کانفرنس کے متعدد کارکنان نے اپنی پارٹی کی رکنیت اختیار کی - کپواڑہ میں منعقد اپنی پارٹی کے اجلاس

کپواڑہ میں منعقد اپنی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز کانفرنس کے متعدد کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ ہم جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے عہد بند ہیں۔

apni party convention at drugmulla of kupwara
کپواڑہ: پیپلز کانفرنس کے متعدد کارکنان نے اپنی پارٹی کی رکنیت اختیار کی
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:00 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع کپواڑہ کے درگمولہ میں اپنی پارٹی کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی, اس دوران پیپلز کانفرنس کے اہم کارکن محمد امین بٹ نے اپنے کارکنان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔

کپواڑہ: پیپلز کانفرنس کے متعدد کارکنان نے اپنی پارٹی کی رکنیت اختیار کی

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے لیے ریاست کا درجہ کی بحالی کے وعدہ بند ہے اور پارٹی لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔

کووڈ گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے سوال پر الطاف بخاری نے کہا کہ ہم بھی عام شہری ہیں اور عوام سے اپیل بھی کرتے رہتے ہیں وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال ضرور کریں، اس کے علاوہ انھوں نے وبا کو ختم کرنے کے لیے اللہ سے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

انھوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں کہا کہ پہلے ہم لوگوں کو یہ بتایا گیا تھا کہ جب 370 ختم ہوگا تو ہم آزاد ہوجائیں گے اور ہم لوگ اس پر جاہلوں کی طرح بھروسہ بھی کرتے تھے لیکن جب ہم نے کتاب کو پڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ آرٹیکل عارضی طور پر ہی ہے۔

اجلاس میں اپنی پارٹی کے رہنما غلام حسن میر، جاوید بیگ، شعیب لون، راجہ منظور سیمت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.