ETV Bharat / state

ہندواڑہ: حادثے میں نوجوان ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع ہندواڑہ کے لنگیٹ مرٹگام میں اس وقت کہرام مچ گیا جب جمعہ کی شام کے قریب نالہ ماوری میں ایک ٹریکٹر میں ریت لوڈ کرتے وقت ماما بھانجے نالے میں ڈوب گئے۔

young man died
نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:14 PM IST

نالہ ماور سے داند کدل نامی مقام کے نزدیک ایک ٹریکٹر میں ریت لوڈ کرتے وقت ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لنگیٹ مرٹگام میں اس وقت کہرام مچ گیا جب جمعہ کی شام کے قریب نالہ ماوری میں ایک ٹریکٹر میں ریت لوڈ کرتے وقت ماما بھانجے نالے میں ڈوب گئے۔ بھانجہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور ماما شدید طور پر زخمی ہوا۔ ان لوگوں کی شناخت، 40 سالہ نثار احمد حاجی ولد عبدالرشید حاجی اور 16 سالہ محسن احمد حاجی ولد منظور احمد حاجی ساکنہ مرٹگام کے بطور ہوئی۔

ہلاک نوجوان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کارروائی شروع کی۔ دونوں کو کھڈے سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال ہندواڑہ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندواڑہ: عوامی دربار کا انعقاد، افسروں کو زمینی سطح پر کام کرنے ہدایت

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ محسن کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی اور نثار احمد حجام کی حالت نازک ہے۔ ادھر پولیس نے نالہ میں ڈوبی ہوئی ٹپر کے نزدیک لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.