کپواڑہ: شمالی کشمیر کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں بدھ کے روز مختلف مقامات پر کتے کے کاٹنے کے متعدد واقعات میں تقربیاً آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق راکھی گنڈماچر، گنڈماچر، سوگام اور میدان پورہ علاقوں میں آوارہ کتوں نے حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔ Eight Injured in Multiple Dog Bite in Kupwara
زخمیوں کی شناخت افروزہ بیگم، زوجہ شکیل احمد لون، الفت ریاض دختر ریاض احمد لون، ظہور احمد لون ولد غلام احمد لون، شائستہ بیگم زوجہ شوکت احمد لون، سالک ظہور ولد ظہور احمد لون ساکنان سوگام، محفوظہ بیگم زوجہ عبدالجبار بٹ ساکن رکھ گنڈ مژار اور محمد جمال شیر گوری ولد غلام حسن، میر سلام ولد جاوید احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ جاوید احمد میر کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ تمام افراد کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سوگام لے جایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دریں اثنا مقامی لوگوں بلدیاتی اداروں کی خاموشی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آوارہ کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث راہگیروں کا چلنا دو بھر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل ٹیکی پورہ اور غوطہ دیہات میں اسی طرح کے حملوں میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے تھے جس سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔ اس واقعے پر ایس ڈی ایم لولاب اعجاز احمد نے بتایا کہ یہ علاقہ میونسپلٹی میں نہیں آتا ہے، تاہم انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ان کتوں کو ٹھاکنے لگانے کی اپیل کی۔