کپواڑہ: شمالی کشمیر کپواڑہ ضلع کے کلاروس علاقہ میں اتوار کی صبح ایک 50 سالہ خاتون دریا میں پیر پھسل جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کپواڑہ ضلع کے کلاروس علاقہ میں اتوار کی صبح 50 سالہ خاتون بیگم جان ناگساری کلاروس کے مقام پر پیر پھسلنے کی وجہ سے ندی میں گر گئی۔ندی میں پانی کا تیز بہاؤ تھا جس کی وجہ سے پانی کے تیز لہروں نے خاتون کو اپنے ساتھ لے لیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں خاتون کی لاش کو کھمریال گاؤں میں بازیاب کیا گیا جو جائے واردات سے کئی کلومیٹر دور ہے۔ پولیس نے معاملے کی تصدق کرتے ہوئے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کو سپر کیا۔
مزید پڑھیں: Cloudburst In Kupwara بادل پھٹنے سے زرہامہ کپواڑہ میں نقصان
واضح رہے کہ کپواڑہ کے متعدد علاقوں میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاٹھ پورہ ، بٹہ پورہ چال گنڈ علاقوں میں رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایس ڈی ایم لولاب اعجاز احمد بٹ نے محکمہ مال کی ٹیم کے ہمراہ کھر ہامہ، وارنو، شالہ گنڈ ، چاندی گام، کرسن، لالپورہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی بھر پو رمدد فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب پانی نے چار سومو گاڑیوں کو بہا کر لیا جبکہ مسجد شریف اور اسکول عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ مزید بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر لوگو ں نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔