ETV Bharat / state

کپواڑہ: 21 آرآر کی جانب سے مفت ونٹر کوچنگ کلاسیز کا آغاز - میجر کملیش مانی

ضلع کپواڑہ کے علاقہ راجور میں فوج کے 21 آر آر (راشٹریہ رائفلز) کے ایک میجر کملیش مانی نے دو ماہ کے لیے مفت میں ونٹر کوچنگ کلاسیز کا آغاز کیا ہے۔

21 rashtriya rifles starts free winter coaching classes in rajwar of kupwara
کپوارہ: 21 آرآر کی جانب سے مفت میں ونٹر کوچنگ کلاسیز کا آغاز
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 8:28 PM IST

شمالی کشمیر، ضلع کپواڑہ کے علاقہ راجور کے دور دراز گاوں یملر میں فوج کے 21 آر آر (راشٹریہ رائفلز) کے ایک میجر کملیش مانی نے گاؤں میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مفت میں ونٹر کوچنگ کلاسیز کا آغاز کیا ہے۔

اس ونٹر کوچنگ کلاسیز کو دو ماہ کے لیے کھولا گیا ہے، جس میں پہلے دن تقریبا 70 بچوں نے شرکت کی، جن کے لیے تین اساتذہ کو بھی تقرر کیا گیا ہے، اور ان تینوں اساتذہ کی تنخواہ میجر کملیش اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

کپوارہ: 21 آرآر کی جانب سے مفت میں ونٹر کوچنگ کلاسیز کا آغاز

21 آر آر فوج کی جانب سے تمام شریک طلباء کو مفت میں پڑھائی کے لیے تمام ضروری سامان کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کلاسیز کے دوران بچوں کو آرام اور پرسکون رکھنے کے لیے چائے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے بچوں کو ونٹر کوچنگ کلاسیز کے لیے فوج کی مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.