ETV Bharat / state

Two Militants killed in Kupwara: کپوارہ میں دو عسکریت پسند ہلاک، اسلحہ ضبط، پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے کپوارہ ضلع کے مچھل (مژھل) سیکٹر میں خصوصی آپریشن کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے اور ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 2 militants killed in macchil kupwara

a
a
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 12:38 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے دونوں عسکریت پسندوں کی لاشیں شناخت کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ عسکریت پسندوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ ادھر علاقے میں سرچ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’مژھل سیکٹر میں فوج، کپوارہ پولیس اور بی ایس ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند مارے گئے۔‘‘ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہلاک کیے گئے دونوں عسکریت پسندوں کی لاشیں تحویل میں لیکر شناخت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Hybrid Militants Arrested in Kupwara: کپواڑہ میں اسلحہ سمیت دو ہائبرڈ عسکریت پسند گرفتار

ضبط کیے گئے اسلحہ کی معلومات فراہم کرتے ہوئے چنار کور کا کہنا ہے کہ ’’دو عسکریت پسند مارے گئے، جب کہ چار اے کے 47 رائفلز، چھ ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔‘‘ اس آپریشن کو ’’آپریشن خاکی پیچ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آپریشن صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نزدیک، سورنکوٹ میں، چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ ’’آپریشن ترینیترا دوئم‘‘ کے تحت ایک وسیع کارڈن اینڈ سرچ آپریشن (CASO) ضلع پونچھ کے سندرہ اور میدانا دیہات میں شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے مطابق خصوصی اِن پُٹ موصول ہونے کے بعد فوج نے آپریشن شروع کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.