ETV Bharat / state

DGP Dilbagh Singh پی او کے میں عسکریت ہسندوں کے 16 لانچنک پیڈس موجود ہیں، دلباغ سنگھ - سرگرم عسکریت پسند

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد بہت کم ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں اور بھی کمی ہوگی۔

DGP Dilbagh Singh
دلباغ سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 5:45 PM IST

پی او کے میں عسکریت ہسندوں کے 16 لانچنک پیڈس موجود ہیں ، دلباغ سنگھ

کپواڑہ:شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جاری ایک انکاوئنٹر کے دوران 2 درانداز مارے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔اس حوالے سے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ مژھل سکیٹر ایل او سی کے قریب سکیورٹی فورسز اور دراندازوں کے درمیان انکاؤنٹر میں کئی درانداز ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازوں کے بارے میں ابھی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے۔آپریشن اختتام ہونے کے بعد اس انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جب بھی دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے، اس کا سکیورٹی فورسز بڑی کامیابی کے ساتھ جواب دے رہی ہے، اور کسی بھی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سرحد کے اُس پار یعنی پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے 16 لانچنگ پیڈ موجود ہیں اور وہ اس پار آنے کی تاک میں رہتے ہے،تاکہ یہاں کے امن وامان کو خراب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فوج جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلجنس اداروں کی جانب سے سخت کارروائی کی جارہی ہے اور آج کا آپریشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ ایل او سی پر برف پڑنے سے پہلے دراندازی کی کوششیں زیادہ کی جاتی ہے تاکہ یہاں زیادہ سے زیادہ درانداز آسکے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر متحرک فوج اور دیگر ایجنسیاں ایک ساتھ مل کے ان تمام دراندازی کو کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ آج کی تاریخ میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد بہت کم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملیٹنسی کو ختم کرنے میں پولیس سکیورٹی فورسز کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے اور اس کے لیے انتظامیہ کا اسپورٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے نمبراس بہت زیادہ نہیں ہے اور آنے والے وقت میں بھی اس میں اور کمی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.