ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: تباہ کن زلزلے کے 15برس مکمل

پندرہ برس قبل آٹھ اکتوبر 2005 کے روز 7.6 کی شدت کے زلزلے نے کشمیر اور اس سے متصل ممالک کے متعدد علاقوں کو زبردست نقصان پہنچا تھا، جس کے نتیجے میں اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ غیرسرکاری جماعتوں کے اعداد و شمار کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

15th anniversary of the devastating earthquake in jammu and kashmir
جموں و کشمیر: تباہ کن زلزلے کے 15برس مکمل
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 9:57 PM IST

آٹھ اکتوبر 2005ء کو اسلام آباد، سرحد، پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت قیامت خیز اور ملکی تاریخ کے بدترین زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ زلزلہ صبح 8 بجکر 50 منٹ پر آیا، اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.6 تھی اور اس کا مرکز اسلام آباد سے 95 کلو میٹر دور اٹک اور ہزارہ ڈویژن کے درمیان تھا۔

جموں و کشمیر: تباہ کن زلزلے کے 15برس مکمل اور لوگوں کی امیدیں

زلزلے میں ہزاروں افراد کی جانیں چلی گئی اور ہزاروں افراد زخمی ہوگئے تھے، لاکھوں کے قریب مکانات و دیگر تعمیرات تباہ ہوگئے، کئی افراد گھر سے بے گھر ہوگئے، کئی بچے یتیم، متعدد خواتین بیوہ اور کئی لوگ معزور ہوگئے تھے اگرچہ اس زلزلے کے 15سال گزر گئے تاہم اس زلزلے کو یاد کرکے آج بھی لوگ کانپ جاتے ہیں۔

تباہ کن زلزلے سے متاثر افراد آج بھی اپنے بازآبادکاری کے لیے در در بھٹک رہے ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے جو بھی تعاون کیا گیا تھا وہ انکے لیے ناکافی تھا، جس کی وجہ سے آج بھی ایسے افراد حکومت کے تعاون کے محتاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.