کیلم گنڈ کولگام میں 2014 کو آئے تباہ کن سیلاب 2014 Floods in Kashmir نے نہ صرف یہاں کے مکانات تباہ کیے بلکہ تعلیمی ڈھانچہ بھی منہدم ہو گیا اور اس کے چلتے عالمی بنک World Bank Donates School in Kulgam نے ایک پیش رفت کے تحت مقامی علاقے میں ایک کروڑ 6 لاکھ روپیے کی لاگت سے ایک اسکول School Build in Kulgam تعمیر کیا جو کہ ایک نمونے کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔
مقامی لوگوں اور ڈی ڈی سی ممبر نے اس کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ اسکول کو کسی آفت سے محفوظ بنانے اور مزید تعمیر کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی تھی اور یہاں کے لوگ بے گھر ہوگئے تھے تاہم حکومت نے جو اقدامات اُٹھائے وہ ناکافی ہیں۔ اسکول کی تعمیر کو لوگوں نے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔