ETV Bharat / state

کولگام میں خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح - جسمانی و ذہنی طور تندرست

ضلع کولگام میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپوٹس کی جانب سے خواتین کے لیے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 7:04 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے پیر کو سپوٹس اسٹیڈیم کولگام میں خواتین کے لئے ٹی 20 اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ پروگرام کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کولگام کے اشتراک سے کیا ہے۔

کولگام میں خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’کھیل کود کی سرگرمیوں سے نوجوان جسمانی و ذہنی طور تندرست رہتے ہیں۔ انکی معاشرتی اور ذہنی نشوونما پر نمایاں اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘‘

افتتاحی تقریب میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.