جنوبی ضلع کولگام کے ٹنگمر اہرہ بل دمحال ہانجی پورہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک خونخوار جنگلی تیندوے کو دبوچ لیا۔
گزشتہ دنوں دمحال ہانجی پورہ اور چک رمبیر پورہ میں ایک خونخوار جنگلی تیندوے نے دو الگ الگ حملوں میں تین لوگوں کو شدید زخمی کیا تھا، جس میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے ایک کاروائی میں ٹنگمرگ اہرہ بل کولگام میں ایک خونخوار تیندوے کو دبوچ لیا جس پر علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
وائلڈ لائف کے ایک اہلکار امتیاز احمد نے بتایا کہ دو سے تین لوگ ایک ساتھ مل کر کھیت میں جائیں کیونکہ یہ جنگلی علاقہ ہے اور یہاں جنگلی جانوروں کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔