ضلع کولگام کے بیشتر امیدوار اپنے اہل خانہ کے ساتھ ویڈیو میں دیکھے جا رہے ہیں اور اپنی روداد سنا رہے ہیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہیں سہولیات نہیں پہنچائی جا رہی ہے جبکہ چلہ کلان میں بھی انہیں سردی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔
مرد اور خواتین امیدوار اپنے بچوں سمیت ان دنوں مسائل سے دو چار ہیں۔ انہوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سرکار سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری زبان کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والا نوجوان شاعر
ضلع کولگام سے کامیاب ہوئے امیدواروں نے ایسے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے اور بہتر سہولیات کی مانگ کی ہے۔