کولگام میں آج عرس پاک حضرت میر سید علی سمنانی نہایت ہی تزک و احتشام سے منایا گیا، اس سلسلے میں آستان عالیہ واقع قصبہ کولگام میں رات بھر شب خوانی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کی گئیں۔
علمائے کرام نے میر سید علی سمنانی کی تعلیمات پر زور دیا جبکہ انہوں نے وادی میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے دعا کی، منتظمین نے زایرین کی۔ سہولیات کے لیے تمام تر انتظامات کیے تھے جبکہ زایرین کی خاصی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔
دراصل عرس پاک کی تقریب سعید یہاں روایتی طور پر اکتوبر کے مہنے میں منایا جاتا ہے لیکن اس بار وبائی بیماری کے چلتے عُرس کی تقریب اکتوبر کے مہنے میں منسوق کر کے نومبر میں منایا گیا۔
آستان عالیہ پر نہ صرف کشمیر سے بلکہ ملک کے کونے کونے سے ییاں عُرس پاک میں آتے ہیں۔
واضع رہے میر سیعد حُسین سمنانی سمنان سے کشمیر آیے تھے اور امن کے پیغام لائے کہ کس طرح سے آپسی بھائی چارے سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں ۔